Sponsored Advertisement Here

مختلف شعبوں کیلئے بھرتی لسٹ منظر عام پر لانے میں تاخیر

مختلف شعبوں کیلئے بھرتی لسٹ منظر عام پر لانے میں تاخیر



مختلف شعبوں کیلئے بھرتی لسٹ منظر عام پر لانے میں تاخیر


 

سرینگر کی پریس کالونی میں امید واروں کو سکمز صورہ کے خلاف احتجاج


سرینگر10 ستمبر  


سکمز صورہ میں مختلف شعبو ں میں بھرتی کیلئے امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں نے سلیکشن لسٹ کو منظر عام پر لانے کے مطالبے کو لیکر پریس کالونی سرینگر میں زور دار احتجاج کیا ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق جمعہ کے بعد دوپہر پریس کالونی سرینگر میں اس وقت ” ہماری مانگیں پوری کروں ، سلیکشن لسٹ آوٹ کروں “ کے نعرہ بلند ہوئے جب درجنوں امیدواروں نے احتجاج کیا ۔

 اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ گزشتہ سال سکمز صورہ کی جانب سے مختلف پوسٹوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں طلب کی جس کے بعد انہوں نے اس بھرتی عمل کیلئے درخواستیں دی اور اس کا باضاطہ طور پر امتحان بھی دیا ۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال ماہ نومبر میں امتحان میں شامل ہونے کے بعد آج تک اس کا سلیکشن لسٹ منظر عام پر نہیںلایا گیا جس کے نتیجے میں ان کا قیمتی سال ضائع ہو گیا ہے ۔

 احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ کئی ماہ سے لسٹ کے منظر ہے تاہم انتظامیہ کے دروازوں پر دستک دینے کے باوجود بھی ان کی کسی نے نہیںسنی اور نہ ہی آج تک لسٹ کو منظر عام پر لایا گیا ۔ احتجاجی امیدواروں کا کہنا تھا کہ لسٹ کے انتظار میں ان کا ایک سال اب ضائع ہو گیا ہے اور انہوںنے مطالبہ کیا کہ سلیکشن لسٹ جلد از جلد منظر عام پر لایا جائے ۔ انہوں نے اس معاملے میں لیفٹنٹ گورنر سے بھی مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Sponsored Advertisement