Sponsored Advertisement Here

جموں و کشمیر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے آرئینز گروپ آف کالجز کی پہل بہترین صلاحیت کے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے 10 فیصد اسکالرشپ دی جائےگی

جموں و کشمیر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے آرئینز گروپ آف کالجز کی پہل بہترین صلاحیت کے طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے 10 فیصد اسکالرشپ دی جائےگی


جموں و کشمیر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے آرئینز گروپ آف کالجز کی پہل بہترین صلاحیت کے طلبہ کو  تعلیم حاصل کرنے کیلئے 10 فیصد اسکالرشپ دی جائےگی



سرینگر/ 14 اکتوبر /


 جموں و کشمیر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کیلئے آرئینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ 23 اور 24 اکتوبر کو ”با اختیار نوجوانوں ،بااختیار جموں و کشمیر“کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد ہو رہاہے جس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند جموں کشمیر کے میرٹ یافتہ طلبہ کو اسکالر شپ سے نوازا جائے گا ۔ 

سی این آئی کے مطابق 23 اکتوبر کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ایم پونیا ، وائس چیئرمین ، اے آئی سی ٹی ای ، محمد اعجاز اسد ، ڈی سی سرینگر اور ڈاکٹر جی این ایتو ناظم سیاحت موجود رہیں گے جبکہ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر انشو کٹاریہ چیئرمین آرئیز گروپ کریں گے۔24

 اکتوبر کو اختتامی تقریب میں یوگیشور دت ہندوستانی پہلوان اور پدم شری ایوارڈ یافتہ مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ آنند شرما ، رکن ، ہریانہ پبلک سروس کمیشن (HPSC) اور جموں و کشمیر سے یوتھ اسپورٹس سروسز کے ڈائریکٹر غضنفر علی اور جی این وارصدر پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن مہمان ذی وقار کے بطور شام ہونگے ۔ اس تقریب کا پوسٹر بھی حال میں ہی لانچ کیا گیا ہے ۔ 

آرئیز گروپ کے چیرمین ڈاکٹر انشو کٹاریا نے کہا کہ اس پروگرام میں بہترین خیالات کے حامل منتخب طلباءکو اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے آرئینز گروپ میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے 100 فیصد اسکالرشپ دی جائے گی۔ڈاکٹر کٹاریہ نے کہا کہ اس ویبینار کا مقصد طلباءکو ملک کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ اختراعات کی ترغیب دینا ہے۔

انہوںنے کہا کہ آرئینز گروپ کو جموںکشمیر کے طلبہ پر فخر ہے اسی وجہ سے آریان جے کے کے طلبہ کیلئے ایک مقبول منزل بن کر ابھرا ہے۔
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Sponsored Advertisement