Sponsored Advertisement Here

جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا

جموں کشمیر میں بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا


عدالت عالیہ میں سرکار نے مفاد عامیہ کی عرضی پر اپنا موقف پیش کیا


سرینگر/05نومبر 


 انتظامیہ نے عدالت عالیہ کو تحریری طور پر یقین دلایا ہے کہ جموں کشمیر میں پرائمری اور مڈل سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں پھر سے شروع کرنے کےلئے سرکار کی طرف سے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیںاور بہت جلد سکولوں کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو بلا خلل انٹرنیٹ کی فراہمی کوبھی یقینی بنایاجائے گا۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر لداخ ہائی کورٹ ہائی کورٹ کو جموںکشمیر سرکار نے تحریری طور پر اس بات کی یقین دہانی کی ہے کہ جموں کشمیر میں میں پرائمری اور مڈل سکولوں میں بہت جلد تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں سرکار کی طرف سے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ ایک عرضی پر شنائی کرتے ہوئے جسٹس علی محمد ماگرے اور جسٹس سنجے دھر کی ڈویژن بنچ نے سرکار پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں جلد کارروائی کریں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران اپنا موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکے مفادات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔جموں و کشمیر اور لداخ کی ہائی کورٹ میں حکومت نے مفاد عامہ کی عرضی میں اس سلسلے میں جانکاری دی۔ ادھر عرضی میں جموں کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں آن لائن کلاسوں کےلئے انٹرنیٹ کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی مانگ کی گئی ہے جس پر عدالت عالیہ نے سرکار سے کہا کہ وہ بچوں کو بلا خلل انٹرنیٹ کی سہولیات بہم رکھنے کےلئے اقدامات اُٹھائیں۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل (اے اے جی) شاہ امیر نے کہا کہ حکومت اسکولوں میں جسمانی طور پر کلاسز دوبارہ شروع کرنے کی تجویز دینے جا رہی ہے۔ طلباء کے مفادات پر خصوصی توجہ دی جائے گی اورحکومت انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات کی مانگ کے لیے بھی ترجیحی بنیادوں پر کام کرے گی
Tags

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Sponsored Advertisement